اسلام عورتوں کے حقوق کا محافظ ہے: منہاج یونیورسٹی لاہور کی پروفیسرز کا یوم خواتین پر پیغام

ویمن ڈے 8 مارچ کے حوالے سے منہاج یونیورسٹی لاہور میں خواتین پروفیسرز نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ انسانی معاشرے کی بنیادی اکائی عورت ہے، ویمن امپارمنٹ کا حقیقی تصور اسلام نے ہی دیا۔ اسلام عورتوں کے تمام حقوق کا محافظ ہے۔ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے خواتین کو جو حقوق دیئے، اس کی کہیں مثال نہیں ملتی۔ اسلام میں سیدہ زینت تمام خواتین کی رول ماڈل ہیں، جنہوں نے یزید کے دربار میں بہادری سے خطبہ پیش کیا۔

تبصرہ