جہلم: منہاج ویمن لیگ کے ذیلی فورم ایگرز کے زیراہتمام 7 روزہ سمر کیمپ کا انعقاد

منہاج القرآن ویمن لیگ کے ذیلی فورم ایگرز کے زیراہتمام 21 ستمبر 2020ء کو الزہراء اکیڈمی میں بچوں کے لئے 7 روزہ سمر کیمپ منعقد کروایا گیا، جس میں یوسی کوٹلہ فقیر سے چالیس سے زائد بچوں نے شرکت کی۔

ایگرز یوسی کوٹلہ فقیر کی ٹیم نے سات دن بچوں کو مختلف سرگرمیاں کروائیں جن میں تجوید و قراۃ، حدیث، سنت، کانفیڈنس بلڈنگ سیشن، مختلف گیمز، سٹوری سیشن اور آرٹ کلاس شامل تھیں۔ اس کے علاوہ سیلف ڈیفینس کا خصوصی سیشن بھی کروایا گیا جس میں بچوں کو موجودہ معاشرے میں پھیلی مختلف برائیوں کے خلاف اپنا دفاع کرنے کے لئے رہنمائی فراہم کی گئی۔ تمام بچوں نے سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کرحصہ لیا۔ کیمپ میں کرونا وباء کے پیشِ نظر حفاظتی اقدامات کیے گئے۔

(رپورٹ: سامعہ وحید، کوآرڈینیٹر سوشل میڈیا منہاج القرآن ویمن لیگ تحصیل جہلم)

تبصرہ