ایم ایس ایم کے 26ویں یوم تاسیس پر جہلم میں تقریب کا انعقاد

مصطفوی اسٹوڈنٹس موومنٹ کے چھبیسویں یوم تاسیس کی مناسبت سے ایم ایس ایم سسٹرز جہلم کے زیراہتمام 4 اکتوبر 2020ء کو تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب کا آغاز تلاوتِ قرآنِ مجید اور نعتِ رسولِ مقبول ﷺ سے ہوا۔ ایم ایس ایم سسٹرز جہلم کے عہدیداران نے ذمہ داریوں کی ادائیگی کا ایک سال مکمل ہونے پر اپنے تجربات اور تنظیمی کارکردگی کا جائزہ پیش کیا۔

منہاج القرآن ویمن لیگ جہلم کی سابقہ صدر صفیہ رفعت نے مصطفوی اسٹوڈنٹس موومنٹ کے قیام کا مقصد اور اہداف کے موضوع پر گفتگو کی اور انہوں نے منہاج القرآن ویمن لیگ جہلم کی صدر مسز زین العابدین اور ایم ایس ایم سسٹرز جہلم کی عہدیداران کی کارکردگی کو سراہا۔

تقریب کے اختتام پر مصطفوی اسٹوڈنٹس موومنٹ کی چھبیسویں سالگرہ کا کیک بھی کاٹا گیا۔

(رپورٹ: سامعہ وحید، سوشل میڈیا کوآرڈینیٹر منہاج القرآن ویمن لیگ جہلم)

تبصرہ