منہاج ویمن لیگ جہلم وائس کے زیراہتمام چھاتی کے سرطان سے آگاہی بارے نشست

breast cancer

منہاج القرآن ویمن لیگ جہلم کے ذیلی فورم وائس کے زیرِ اہتمام 15 اکتوبر 2020ء کو الزہرہ اکیڈمی بگا جہلم میں خواتین میں چھاتی کے سرطان سے اگاہی سے متعلق خصوصی سیشن کا انعقاد کیا گیا۔ نشست میں مسز فرخندہ فردوس خان (سولیسیٹر اور ایسٹ لندن مجسٹریٹ جج) مہمان خصوصی تھیں۔ پروگرام میں مہمان اسپیکر ڈاکٹر شہزانہ امتیاز (سینئر گائناکالوجسٹ، جنرل فزیشن، سینئر نائب صدر پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن ہاؤس) تھیں۔ انہوں نے خواتین میں چھاتی کے کینسر سے متعلق آگاہی، علامات، روک تھام اور خود معائنہ کے بارے میں مختصر طور پر بتایا۔

اس موقع پر مسز شاہدہ شاہ (چیئرپرسن المرکز ویمن ونگ، صدر آپوا، ٹریننگ آفیسر پنجاب لوکل گورنمنٹ اکیڈمی) اور مسز فلک شاہد (انچارج MCWA) بھی سیشن میں شامل تھیں۔ پروگرام میں مسز زین العابدین (صدر منہاج القرآن ویمن لیگ جہلم) نے نشست میں شریک تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور وائس فورم کے زیرِنگرانی جاری منصوبوں کا ایک مختصر تعارف بھی پیش کیا۔

breast cancer

breast cancer

breast cancer

تبصرہ