جہلم: ایم ایس ایم سسٹرز کی طرف سے اولڈ ہوم میں تحائف کی تقسیم

minhaj women league

ایم ایس ایم سسٹرز جہلم نے 28 اکتوبر 2020ء کو سوشو ویلفیئر سوسائٹی کے زیرنگرانی ہونے والی ایکٹیوٹی ماہ میلاد در یتیم ﷺ کے تحت جہلم میں قائم اپنا گھر اولڈ ہوم وزٹ کیا۔ وفد میں مسز زین العابدین صدر ویمن لیگ جہلم اور مسز تہنیزہ شاہد ڈپٹی وائس کوآرڈینیٹر جہلم بھی شامل تھیں۔

اس موقع پر انہوں نے اولڈ ہوم میں بے سہارا اور محتاج بچوں اور بوڑھوں میں سردی سے بچاو کے لیے لحاف، جرسیاں، چادریں، جرابیں، ٹوپیاں اور فروٹس تقسیم کئے۔ انہوں نے اولڈ ہوم میں ماہ عید میلاد النبی ﷺ کی خوشی میں حضور اکرم ﷺ کی بارگاہ میں درودوسلام اور نعتوں کے نذرانے پیش کرنے کے لیے محفل بھی سجائی۔ میلادالنبی ﷺ کی خوشی منانے کے لئے بچوں کے ساتھ مل کر کیک کاٹا اور بچیوں کو مہندی لگائی۔

اپنا گھر اولڈ ہوم کی سربراہ ڈاکٹر آسیہ نے سٹوڈنٹس کو اولڈ ہوم کے انتظامات اور مختلف بے سہارا بچوں بوڑھوں کی حالات سے بھی آگاہ کیا۔
رپورٹ: سامعہ وحید

minhaj women league

minhaj women league

minhaj women league

minhaj women league

minhaj women league

minhaj women league

minhaj women league

minhaj women league

تبصرہ