منہاج القرآن ویمن لیگ فیصل آباد کے زیراہتمام دروس سیرہ کی نشست

منہاج القرآن ویمن لیگ فیصل آباد پی پی 106 کے زیراہتمام دروس سیرہ نشست کا انعقاد کیا گیا۔ نشست میں قرآن سکالر محترمہ سیدہ ثمر فاطمہ نے ایمان کا مرکز و محور ’’محبت و اتباع رسولﷺ‘‘ کے موضوع پر لیکچر دیا۔ یہ دروس عرفان الہدایہ پراجیکٹ کے سلسلہ میں منعقد کیے جا رہے ہیں۔

اس سے پہلے نشست کا آغاز تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبولﷺ سے کیا گیا۔ پروگرام میں طالبات نے بھرپور شرکت کی۔ آخر میں درود و سلام پڑھا گیا اور دعا بھی ہوئی۔

تبصرہ