پاپولیشن ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ جہلم کے زیراہتمام سیمینار میں محترمہ راضیہ نوید کی شرکت

پاپولیشن ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ کے زیراہتمام ڈی ایچ کیو ہاسپتال جہلم میں خصوصی سیمینار کا انعقاد کیا گیا، جس کا موضوع اسلام اور ذمہ دار والدین تھا۔ سیمینار میں ضلع جہلم سے تعلق رکھنے والی شعبہ صحت سے منسلک مختلف خواتین نے شرکت کی۔

سیمینار سے مرکزی سینئر نائب صدر منہا ج القرآن ویمن لیگ ہ راضیہ نوید نے خطاب کیا۔ سیمینار میں بابر ظہیر ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر اور آفتاب سرور ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر نے بھی اظہار خیال کیا اور تحریک منہا ج القرآن کی سماجی اور رفاعی خدمات کو سراہا۔ اس موقع پر محترمہ شاہدہ شاہ ممبر ڈسٹرکٹ اسمبلی، محترمہ ڈاکٹر تہمینہ گل، محترمہ مریم سیٹھی، محترمہ راحیلہ رفعت صدر منہا ج القرآن ویمن لیگ جہلم اور دیگر بھی موجود تھیں۔

minhaj women league

minhaj women league

minhaj women league

تبصرہ