منہاج القرآن ویمن لیگ مچھیانہ گجرات کے اہتمام محفل میلاد

minhaj women league

منہاج القرآن ویمن لیگ مچھیانہ گجرات کے زیرانتظام نیو بندرال ٹاؤن میں سالانہ محفل میلاد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم منعقد کی گئی۔ محفل میں محترمہ حافظہ سحر عنبرین (ڈائیریکٹر نظامتِ دعوت و تربیت منہاج القرآن ویمن لیگ) نے خطاب کیا۔

محترمہ حافظہ سحر عنبرین نے کہا کہ میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم منانا وقت کی اہم ضرورت ہے، جس کے ذریعے تاجدار کائنات صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے عشق اور محبت کو جلا ملتی ہے۔ محافل میلاد غلاموں کا اپنے آقا علیہ السلام سے رشتہ غلامی مضبوط کرنے اور اپنے ایمان کو مضبوط و مستحکم کرنے کا ذریعہ ہیں۔

minhaj women league

minhaj women league

تبصرہ