منہاج ویمن لیگ جہلم کے زیراہتمام سالانہ محفل میلاد مصطفیٰ ﷺ

minhaj women league

منہاج القرآن ویمن لیگ تحصیل جہلم کے زیراہتمام سالانہ محفل میلاد النبیﷺ بعنوان ’’حبِ مصطفٰیﷺ وجہِ بقائے ایمان‘‘ 6 دسمبر 2020ء کو منعقد ہوئی۔ محفل میں مرکزی نائب ناظمہ انیلہ الیاس نے خطاب کیا۔ اس موقع پر محترمہ شاہدہ شاہ (سوشل ورکر، سابق ممبر ضلع کونسل، ماسٹر ٹرینر، چئیرپرسن المرکز ویمن ونگ)، عالیہ رضا ایڈوکیٹ اور مسز فرزانہ اجمل (پرنسپل منہاج ماڈل سکول جادہ) مہمانان خصوصی تھیں۔

محفل میں علاقہ بھر سے کثیر تعداد میں خواتین نے شرکت کی۔ ناظمہ ویمن لیگ جہلم ثمینہ کوثر نے استقبالیہ کلمات پیش کیے، ثمینہ کوثر نے نقابت کے فرائض انجام دئیے۔ صدر منہاج القرآن ویمن لیگ جہلم راحیلہ رفعت نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی کتب کا تعارف پیش کیا۔

پروگرام میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا خطاب بعنوان حضورﷺ کی شان رحمت سنایا گیا۔ محفل میں منہاج سسٹرز نعت کونسل جہلم، ایگرز اور ایم ایس ایم سسٹرز نعت کونسل، ایمان ارشد اور فائزہ عصمت نے گلہائے عقیدت نچھاور کئے۔ اس موقع پر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی کتب، ایگرز اور ایم ایس ایم سسٹرز کا سٹال بھی لگایا گیا۔

minhaj women league

minhaj women league

minhaj women league

minhaj women league

minhaj women league

minhaj women league

minhaj women league

minhaj women league

minhaj women league

minhaj women league

تبصرہ