حیدرآباد: منہاج القرآن ویمن لیگ کے 33 ویں یوم تاسیس کی تقریب

foundation day

منہاج القرآن ویمن لیگ حیدرآباد کے زیراہتمام 33 ویں یوم تاسیس کی تقریب منعقد ہوئی، جس میں منہاج ویمن لیگ حیدرآباد کی ٹیم نے شرکت کی۔ تقریب میں منہاج القرآن ویمن لیگ دادو کی سابقہ صدر محترمہ حمیرا اشرف قاضی نے بھی شرکت کی اور خطاب بھی کیا۔

اس سے پہلے تقریب کا آغاز تلاوت و نعت سے ہوا، جس کے بعد شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا ویڈیو خطاب شرکاء کو دکھایا گیا۔ تقریب میں شریک خواتین کو ماہنامہ دختران اسلام بطور تحفہ دیا گیا۔

اس موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے منہاج القرآن ویمن لیگ حیدرآباد کی صدر نسرین جمشید منہاج ویمن لیگ کے یوم تاسیس پر خوشی اور مسرت کا اظہار کرتے ہوئے منہاج القرآن ویمن لیگ کی تمام رفقاء و کارکنان کو مبارکباد بھی پیش کی۔

آخر میں منہاج القرآن ویمن لیگ حیدرآباد کی صدر محترمہ نسرین جمشید نے اپنی پوری ٹیم کے ساتھ 33ویں یوم تاسیس کا 10 پاؤنڈ کا کیک کاٹا۔

رپورٹ: وانیہ جمشید

foundation day

foundation day

foundation day

foundation day

foundation day

منہاج ویمن لیگ کا بک سٹال

foundation day

تبصرہ