منہاج ویمن لیگ کی پیرمحل میں شب معراج پر محفل شب بیداری

منہاج القرآن ویمن لیگ پیرمحل کے زیراہتمام شب معراج پر محفل شب بیداری کا اہتمام کیا گیا جس کی صدارت تہذیب فاطمہ نے کی۔ محفل میں منہاج القرآن ویمن لیگ پیرمحل کی عہدیداران و کارکنان سمیت خواتین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ محفل کا آغاز تلاوت و نعت سے ہوا جس کے بعد تہذیب فاطمہ نے شب معراج اور آقا علیہ السلام کی شان و عظت کے موضوع پر گفتگو کی اور ذکر و درود کے اوراد کروائے۔ بعد ازاں شرکاء شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے خطاب سے مستفید ہوئیں۔

تبصرہ