منہاج ویمن لیگ کی پیر محل میں شب برات پر ’شبِ توبہ‘ کا اہتمام

منہاج القرآن ویمن لیگ پیرمحل کے زیراہتمام شب برات پر ’گناہوں سے معافی اور اللہ کی رضا طلب کرنے کی رات‘ کے عنوان سے محفل کا اہتمام کیا گیا جس کی صدارت منہاج القرآن ویمن لیگ پیرمحل کی صدر تہذیب فاطمہ نے کی۔ محفل کا آغاز تلاوت و نعت سے ہوا۔ محفل سے تہذیب فاطمہ اور منہاج ویمن لیگ پیرمحل کی جنرل سیکرٹری عائشہ آفتاب نے خطاب کرتے ہوئے شب برات کی اہمیت اور فضیلت پر روشنی ڈالی۔ محفل کے اختتام پر رقت انگیز دعا کی گئی اور صلوۃ التسبیح اور ذکر کا اہتمام کیا گیا۔

تبصرہ