حیدرآباد (سندھ): منہاج القرآن ویمن لیگ کے ذیلی فورم وائس کے زیراہتمام راشن کی تقسیم

MWL WOICE Hyderabad help feed 2021

حیدرآباد سندھ (13 اپریل 2021) منہاج القرآن ویمن لیگ کے ذیلی فورم وائس کے زیراہتمام راشن کی تقسیم ڈائریکٹر وائس محترمہ قرۃ العین عثمان کے گھر منعقد ہوئی جس میں 45 مستحق خاندانوں کو راشن تقسیم کیا گیا، یہ رمضان المبارک کے پہلے عشرے کی راشن کی تقسیم تھی، ان شاء اللہ باقی دو عشروں میں بھی پوری ٹیم کی معاونت سے راشن تقسیم کیا جائے گا۔ اس موقع پر صدر منہاج القرآن ویمن لیگ حیدرآباد نسرین جمشید نے کہا میں اپنی پوری ٹیم کی بہت شکر گزار ہوں خاص طور پر ڈائریکٹر وائس محترمہ قرۃ العین عثمان, ڈائریکٹر عرفان الہدایہ محترمہ ثمینہ انصاری, محترمہ شائستہ خان, محترمہ سبین صدیقی, محترمہ فوزیہ سلیم, محترمہ شازیہ عمران اور منہاج القرآن یوتھ لیگ کے صدر محترم یونس قادری اور سٹی کے صدر محترم مبشر شاھ شاہ جن کی مالی معاونت سے راشن تقسیم ہوا، اللہ پاک ان لوگوں کی صحت، رزق اور روزی میں برکت دے۔ انہوں نے کہا اللہ پاک ہم سب کو استقامت دے کے ہم اپنے قائد شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے مشن کو آگے بڑھائیں، اللہ پاک ہمارے قائد کو صحت تندرستی دے اور ان کا سایہ ہمارے سروں پر ہمیشہ قائم رکھے۔ آمین

MWL WOICE Hyderabad help feed 2021

MWL WOICE Hyderabad help feed 2021

MWL WOICE Hyderabad help feed 2021

MWL WOICE Hyderabad help feed 2021

تبصرہ