منہاج القرآن ویمن لیگ کے وفد کا دورہ جڑانوالہ

منہاج القرآن ویمن لیگ کے دو رکنی وفد محترمہ رافعہ عروج ملک (زونل ناظمہ سینٹرل پنجاب اے) اور محترمہ عائشہ مبشر (نائب ناظمہ منہاج القرآن ویمن لیگ) نے جڑانوالہ کی تحصیلات بچیانہ، کھڑیانوالہ اور باہمنی والہ کا تنظیمی دورہ کیا۔ اس دوران وفد نے تنظیمات سے ملاقات کی۔ محترمہ رافعہ عروج ملک نے فہم دین پراجیکٹ پر خصوصی بریفنگ دی، سابقہ اہداف و سہ ماہی رپورٹ کا جائزہ لیا اس کے علاوہ سانحہ ماڈل ٹاؤن ملک گیر احتجاج سے متعلق بریفنگ بھی دی گئی۔

تبصرہ