منہاج القرآن ویمن لیگ کے وفد کا دورہ گوجرانوالہ

منہاج القرآن ویمن لیگ سینٹرل پنجاب اے کی زونل ہیڈ محترمہ رافعہ عروج ملک اور عرفان الھدایہ کی ڈپٹی ڈائریکٹر مسز اقراء مبین نے گوجرانوالہ کا تنظیمی دورہ کیا۔ انہوں نے منہاج القرآن ویمن لیگ گوجرانوالہ پی پی 58 بی، پی پی 59 اور پی پی 61 میں مختلف اجلاسوں میں شرکت کی۔ اس موقع پر انہوں نے کامونکی میں منہاج ویمن لیگ کی ذمہ داران کیساتھ فہم دین پراجیکٹ بارے بریفنگ دی۔ انہوں نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کے 7 سال مکمل ہونے پر شہداء کیساتھ یوم احتجاج منانے کے حوالے سے ہدایات بھی دیں۔

مسز رافعہ عروج ملک نے منہاج ویمن لیگ کی مقامی تنظیمات کو ورکنگ پراجیکٹ بارے بریفنگ دی اور تنظیمی سطح پر پی پی لیول پر آئندہ سہ ماہی کے اہداف بھی دیئے۔ مسز اقراء مبین نے الھدایہ پراجیکٹ اور کورس بارے بریفنگ دی۔

تبصرہ