منہاج ویمن لیگ پیر محل کا اجلاس

منہاج ویمن لیگ پیر محل کا اجلاس اقراء تہذیب النسآء پارہ ٹاؤن پیر محل میں منعقد ہوا، جس میں منہاج القرآن ویمن لیگ سینٹرل پنجاب بی کی صدر اور نگران ام حبیبہ اسماعیل نے خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 17 جون ظلم و بربریت کی داستان ہے جہاں ناحق 14 انسانوں کا خون بہایا گیا۔ آج شہداء کا خون موجودہ حکمرانوں سے سوال کر رہا ہے کہ انصاف کی راہ میں کون رکاوٹ ہے۔

اجلاس میں منہاج ویمن لیگ پیرمحل کی تنظیم نو بھی کی گئی اور ضلعی صدر منہاج القرآن ویمن لیگ حافظہ سرفراز نے تہذیب فاطمہ کی خدمات کو سراہا کہ انہوں نے ایک قلیل مدت میں منہاج القرآن ویمن لیگ کی تنظیم سازی کا عمل مکمل کیا۔ اس موقع پر محترمہ سید رخسانہ شاہد بخاری، عائشہ آفتاب، عائشہ نذیر، شازمہ کنول، آمنہ لیاقت اور دیگر تمام ناظمات کو بھی عمدہ کارکردگی پر مبارک باد دی گئی۔

تبصرہ