منہاج القرآن ویمن لیگ فاروق آباد کے زیراہتمام تنظیمی و تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا جس میں زونل ناظمہ سینٹرل پنجاب بی محترمہ ام حبیبہ اسماعیل، سیکرٹری فیلڈ کوآرڈینیشن محترمہ حاجرہ اعوان، زونل ناظمہ کے پی کے محترمہ فاطمہ سعید ، ڈپٹی ڈائریکٹر عرفان الہدایہ محترمہ اقراء مبین نے شرکت کی۔ ورکشاپ میں منہاج القرآن ویمن لیگ گجیانہ نو، فاروق آباد اور شیخوپورہ کی تحصیلی و یونین کونسلز کی ذمہ داران نے بھی شرکت کی۔
ورکشاپ میں محترمہ ام حبیبہ اسماعیل نے نتیجہ خیز دعوت کے اصول پر شرکاء کو بریفنگ دی۔ انہوں نے کہا کہ نتیجہ خیز دعوت تب ہی ممکن ہو سکتی ہے جب دعوت کی مقصدیت سے آگاہی ہو اور بندہ اپنی ذمہ داری کا مکمل ادراک رکھتا ہو۔
محترمہ ہاجرہ قطب اعوان نے تنظیمی زندگی اور ہماری ذمہ داریاں کے موضوع پر شرکاء سے گفتگو کی۔ محترمہ فاطمہ سعید نے منہاج القرآن ویمن لیگ کا دعوتی و تربیتی طریق کار بیان کرتے ہوئے حلقات درود و فکر، دروس قرآن، شب بیداریوں کی اہمیت اور طریقہ کار سے آگاہ کیا۔
محترمہ اقراء مبین نے ’’رجوع الی القرآن‘‘ کے موضوع پر گفتگو کرتے ہوئے عرفان الہدایہ کے تحت جاری کورسز کا تعارف پیش کیا۔ آخر میں ورکشاپ میں شریک تمام تحصیلات کی ذمہ داران کو بطور تحصیلی ٹیم نوٹیفیکشنز بھی دیئے گئے۔
تبصرہ