منہاج القرآن ویمن لیگ سیالکوٹ (پی پی 37)کے زیرِاہتمام سیدہ زینب سلام اللہ علیہا کانفرنس کا انعقاد

Sayyida Zaynab Conference in Sialkot by Minhaj Women League

منہاج القرآن ویمن لیگ سیالکوٹ (پی پی 37) کے زیرِاہتمام منعقدہ سیدہ زینب سلام اللہ علیہا کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی ناظمہ منہاج القرآن ویمن لیگ محترمہ سدرہ کرامت نے واقعہ کربلا میں سیدہ زینب سلام اللہ علیہا کے عظیم کردار پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ سیدہ زینب سلام اللہ علیہا سیرت و کردار میں سیدہ فاطمۃ الزہرا سلام اللہ علیہا، شجاعت و بہادری میں مولا علی کرم اللہ وجہہ الکریم اور صبر و رضا میں امام حسین علیہ السلام کا عکس تھیں۔ انکا کہنا تھا کہ سیدہ زینب سلام اللہ علیہا کے کردار کی مضبوطی، حق پر استقامت سے ڈٹے رہنا اور باطل کو للکارنا، آج کی عورت کے لیے مشعلِ راہ ہے۔

Sayyida Zaynab Conference in Sialkot by Minhaj Women League

کانفرنس میں منہاج القرآن ویمن لیگ کی مرکزی نائب ناظمہ محترمہ انیلہ الیاس نے خصوصی شرکت کی۔ کانفرنس میں منہاج القرآن ویمن لیگ کی کارکنان سمیت خواتین کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔

منہاج القرآن ویمن لیگ کے مرکزی مرکزی وفد کی جانب سے کامیاب کانفرنس کے انعقاد پر سیالکوٹ کی پوری ٹیم بالخصوص ذکیہ محمود (ناظمہ ضلع سیالکوٹ) کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔ اس موقع پر مرکزی وفد نے کہا کہ اس طرح کے اجتماعات نہ صرف خواتین میں اہل بیت اطہار علیہم السلام کی محبت کو زندہ و جاوید کرنے کا باعث ہیں بلکہ آج کی عورت کو اہل بیت اطہار علیہم السلام کے مضبوط اور جرآت مندانہ سیرت و کردار سے بھی روشناس کروانے کا سبب ہیں۔

Sayyida Zaynab Conference in Sialkot by Minhaj Women League

Sayyida Zaynab Conference in Sialkot by Minhaj Women League

تبصرہ