منہاج القرآن ویمن لیگ کے وفد کا اندرون سندھ کا دورہ

منہاج القرآن ویمن لیگ کے دو رکنی وفد نے 22 سے 30 اگست تک اندرون سندھ کا 8 روزہ دورہ کیا۔ وزٹ کے دوران وفد نے 19 شہروں میں محرم الحرام کی نسبت سے سیدہ زینب سلام اللہ علیہا کانفرنسز اور محافل ذکر اہل بیت اطہار میں مختلف مقامات پر شرکت کی۔ وفد میں نائب ناظمہ منہاج القرآن ویمن لیگ محترمہ عائشہ مبشر اور سیکرٹری کوآرڈینیشن فیلڈ محترمہ حاجرہ قطب اعوان بھی شامل تھیں۔

وفد نے حیدرآباد، لطیف آباد، جامشورو، ٹنڈو محمد خان، سجاول، بدین، ماتلی، ڈگری، کھپرو، نواب شاہ، سیہون شریف، خیرپور میرس، مہڑ، لاڑکانہ، جیکب آباد، خان پور، سکھر، گھوٹکی اور ڈہرکی شامل ہیں۔

مرکزی وفد کی جانب سے مختلف تعلیمی اور سماجی اداروں کا دودہ بھی کیا گیا جہاں انہیں تحریک منہاج القرآن بالخصوص منہاج القرآن ویمن لیگ کے مختلف تعمیری اور اصلاحی پروجیکٹس کے متعلق آگاہی فراہم کی گئی اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی کتب بھی بطور تحفہ پیش کیں گئیں۔

اس موقع پر منہاج القرآن ویمن لیگ کے وفد نے مختلف اداروں کے وزٹ پر مقامی تنظیم اور ادارے کے سٹاف کے ساتھ مل کر شجر کاری مہم میں حصہ لیا۔

تبصرہ