شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا منہاج القرآن ویمن لیگ شیخوپورہ کی صدر محترمہ منیر فاطمہ کے انتقال پر اظہار افسوس

Baji Munir Fatima passed away

قائد تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے منہاج القرآن ویمن لیگ شیخوپورہ کی صدر محترمہ منیر فاطمہ کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کی بخشش فرمائے، لواحقین کو صبر جمیل دے۔ مرحومہ کی تحریک منہاج القرآن کے لئے خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری، صدر منہاج القرآن ڈاکٹر حسین محی الدین قادری، ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور، بریگیڈیئر (ر) اقبال احمد خان، رفیق نجم، نوراللہ صدیقی، جی ایم ملک، منہاج القرآن ویمن لیگ انٹرنیشنل کی صدر ڈاکٹر غزالہ حسن قادری، صدر ویمن لیگ پاکستان ڈاکٹر فرح ناز، ناظمہ سدرہ کرامت، ام حبیبہ اسماعیل، انیلا الیاس، نورین علوی، عائشہ مبشر، کلثوم طفیل سمیت تحریک منہاج القرآن اور منہاج القرآن ویمن لیگ کے مرکزی، صوبائی و ضلعی قائدین نے محترمہ منیر فاطمہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے سوگوار خاندان کے لئے صبر جمیل اور مرحومہ کی بخشش و مغفرت اور بلندی درجات کے لئے دعا کی ہے۔

دریں اثناء مرکزی صدر منہاج القرآن ویمن لیگ ڈاکٹر فرح ناز کی قیادت میں مرکزی ناظمہ ویمن لیگ محترمہ سدرہ کرامت اور زونل ناظمہ سینٹرل پنجاب بی محترمہ ام حبیبہ اسماعیل پر مشتمل وفد نے شیخوپورہ جا کر محترمہ منیر فاطمہ مرحومہ کے اہل خانہ سے تعزیت کی۔ اس موقع پر ڈاکٹر فرح ناز نے مرحومہ کی بخشش و مغفرت کے لئے خصوصی دعا کروائی۔

تعزیتی وفد میں ضلع شیخوپورہ کی تحصیلات کی ذمہ داران بھی موجود تھیں۔

minhaj women league

minhaj women league

minhaj women league

تبصرہ