منہاج القرآن ویمن لیگ کا 34 واں یوم تاسیس آج منایا جائے گا

پاکستان سمیت یورپ، برطانیہ، امریکہ و دیگر خطوں کی تنظیمات تقریب میں آن لائن شرکت کریں گی
صدر منہاج القرآن ویمن لیگ انٹرنیشنل ڈاکٹر غزالہ حسن قادری مرکزی تقریب کی صدارت کریں گی
ملک بھر کی تنظیمات علاقائی زبانو ں میں ویمن لیگ کی 34 سالہ جدوجہد کو خراج تحسین پیش کریں گی

لاہور (5 جنوری 2022) منہاج القرآن ویمن لیگ کا 34 واں یوم تاسیس 5 جنوری (بدھ) پاکستان سمیت دنیا کے 35 سے زائد ممالک میں انتہائی جوش و خروش سے منایا جائے گا۔ مرکزی تقریب مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں منعقد ہوگی۔ صدر منہاج القرآن ویمن لیگ انٹرنیشنل ڈاکٹر غزالہ حسن قادری صدارت کریں گی۔ فضہ حسین قادری خصوصی شرکت کریں گی۔

صدر منہاج القرآن ویمن لیگ ڈاکٹر فرح ناز، مرکزی ناظمہ سدرہ کرامت، ڈاکٹر بشریٰ ریاض صدر منہاج القرآن ویمن لیگ یورپ، عائشہ مبشر، انیلہ الیاس، ام حبیبہ اسماعیل، حمیراناز، نورین علوی، کلثوم قمر سمیت منہاج القرآن ویمن لیگ کی مرکزی صوبائی اور ضلعی عہدیداران اور اہم خواتین رہنما وکارکنان مرکزی تقریب میں شرکت کریں گی۔ پاکستان سمیت یورپ، برطانیہ، امریکہ و دیگر خطوں کی تنظیمات تقریب میں آن لائن شرکت کریں گی۔ پاکستان کے چاروں صوبوں بشمول آزاد کشمیر و گلگت بلتستان منہاج القرآن ویمن لیگ کی تنظیمات مرکزی تقریب میں آن لائن شرکت کرکے اپنی علاقائی زبانو ں میں منہاج القرآن ویمن لیگ کی 34 سالہ جدوجہد کو خراج تحسین پیش کریں گی۔

منہاج القرآن ویمن لیگ کی مرکزی ناظمہ سدرہ کرامت نے یوم تاسیس کی تقریبات و انتظامات کے حوالے سے منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے 34 برس قبل منہاج القرآن ویمن لیگ کی بنیاد رکھ کر دنیا بھر کی خواتین کی ایک ایسا پلیٹ فارم مہیا کر دیا، جہاں سے وہ دین کی سربلندی اور خواتین کے حقوق کے لئے کردار ادا کر رہی ہیں۔ سدرہ کرامت نے کہا کہ الحمدللہ منہاج القرآن ویمن لیگ آج کامیابی کی اس منزل پر کھڑی ہے کہ اس کا پیغام دنیا کے پانچ براعظموں تک پہنچ چکا ہے۔

منہاج ویمن لیگ

تبصرہ