منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیرِاہتمام ملک بھر کی عہدیداران و ذمہ داران کے ساتھ آن لائن اجلاس بسلسلہ فہم دین پراجیکٹ منعقد ہوا، جس میں مرکزی ناظمہ منہاج القرآن ویمن لیگ محترمہ سدرہ کرامت نے سوشل میڈیا کو دعوت دین کا مؤثر ذریعہ قرار دیا۔ انہوں نے شرکاء کو ویژن 2025 کے تناظر میں فہم دین سافٹ ویئر میں مصطفوی کارکنان و وابستگان کی رجسٹریشن کو مزید تیز کرنے کے حوالے سے بھی ہدایات جاری کیں۔
تبصرہ