منہاج ویمن لیگ یوکے کی ایگزیکٹیو ٹیم کی ڈاکٹر غزالہ حسن قادری سے ملاقات

minhaj women league uk

منہاج ویمن لیگ برطانیہ کی ایگزیکٹیو ٹیم نے ڈاکٹر غزالہ حسن قادری سے برمنگھم میں ملاقات کی۔ اس موقع پر ایگزیکٹیو ٹیم کی ممبران نے منہاج ویمن لیگ یوکے کی سالانہ کارکردگی رپورٹ پیش کی، جس میں منہاج ویمن لیگ یوکے کی مختلف زونل صدور کی کارکردگی کو بھی سراہا گیا۔ ملاقات میں ڈاکٹر غزالہ حسن قادری نے منہاج ویمن لیگ یوکے کی ایگزیکٹیو ٹیم کی سالانہ کارکردگی کو سراہا اور عہدیداروں کو مبارکباد بھی پیش کی۔

ملاقات میں محترمہ نسیم اختر، جنرل سیکرٹری منہاج ویمن لیگ ویکے محترمہ صائقہ شاہین، ڈپٹی جنرل سیکرٹری محترمہ نادیہ احمد اور دیگر ٹیم ممبران بھی موجود تھیں۔

minhaj women league uk

minhaj women league uk

تبصرہ