منہاج ویمن لیگ ڈیلاس کے زیراہتمام سالانہ محفل میلاد النبی ﷺ

minhaj women league usa

منہاج ویمن لیگ ڈیلاس امریکا کے زیراہتمام آٹھویں سالانہ محفل میلاد النبی ﷺ کا انعقاد کیا گیا، جس میں منہاج ویمن لیگ کی سسٹرز اور پاکستانی کمیونٹی نے شرکت کی۔ اس موقع پر منہاج سسٹرز لیگ امریکا کی رہنماء ڈاکٹر مایہ ناز نے اظہار خیال کرتے ہوئے ’’سیرت النبی اور خواتین کا کردار‘‘ کے موضوع پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ سیرت النبی ﷺ کے گوشوں سے آج ہمیں عملی زندگی گزارنے کا اسوہ تلاش کرنا ہے اور اس میں دنیا و آخرت کی کامیابی ہے۔

محفل میں منہاج ویمن لیگ ڈیلاس امریکا کی صدر محترمہ رفعت قاضی اور دیگر مقررین نے بھی اظہار خیال کرتے ہوئے سیرت النبی ﷺ کے مختلف پہلووں پر روشنی ڈالی۔

اس سے پہلے محفل میں قاریہ مریم سیدہ نے تلاوت کلام پاک پیش کی۔ اس کے ساتھ مختلف نعت خوان سسٹرز، منہاج نعت کونسل کی سسٹر رانی، سسٹر صفیہ، سسٹر سلمیٰ، سسٹر صنوبر اور سسٹر لینہ نے بھی نعت خوانی کی۔ انہوں نے دف کے ساتھ نعتیہ کلام بھی پیش کیے۔ محفل میں شیخ الاسلام کی کتب، سی ڈیز سمیت مختلف سٹالز بھی لگائے گئے، جس میں سیرت النبی ﷺ بطور کلچر پیش کی گیا۔ آخر میں دعائیہ کلمات کے ساتھ محفل کا اختتام ہوا، جس کے بعد تمام شرکاء کو ضیافت بھی پیش کی گئی۔

minhaj women league usa

minhaj women league usa

minhaj women league usa

minhaj women league usa

minhaj women league usa

minhaj women league usa

minhaj women league usa

minhaj women league usa

minhaj women league usa

تبصرہ