منہاج القرآن ویمن لیگ سرائے عالمگیر کا اجلاس

minhaj women league

منہاج القرآن ویمن لیگ کی مرکزی ٹیم کے جہلم وزٹ کے دوران سرائے عالمگیر کی ذمہ داران و کارکنان کے ساتھ تنظیمی و تربیتی اجلاس منعقد ہوا، جس میں ناظمہ زونز اے محترمہ انیلا الیاس ڈوگر اور ڈائریکٹر نظامتِ دعوت و تربیت محترمہ سحر عنبرین نے خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر محترمہ انیلا الیاس ڈوگر نے اجلاس میں شریک ذمہ داران اور کارکنان کو فہم دین پروجیکٹ اور آئندہ سہ ماہی ورکنگ اہداف پر بریفنگ دی۔

انہوں نے کہا کہ منہاج ویمن لیگ سرائے عالمگیر کو آئندہ تنظیمی استحکام پر توجہ دیتے ہوئے یونین کونسل سطح تک افراد سازی اور تنظیم سازی پر توجہ مرکوز کرنی ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ منہاج ویمن لیگ کی رفاقت اہداف کی طرح آئندہ مراکز علم کے اہداف کو بھی حاصل کرنے کی ہر ممکن کوشش کرنی ہے۔

minhaj women league

تبصرہ