راولپنڈی: منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیراہتمام سیرت النبی ﷺ کانفرنس کا انعقاد

Sirat un Nabi Conference under Minhaj ul Quran Women League Rawalpindi

منہاج القرآن ویمن لیگ ضلع راولپنڈی کے زیراہتمام منعقدہ عظیم الشان سیرت النبی ﷺ کانفرنس میں منہاج القرآن ویمن لیگ کی مرکزی صدر ڈاکٹر فرح ناز نے ’’حضور نبی اکرم ﷺ کی اپنی امت سے محبت‘‘ کے موضوع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں صرف روایتی انداز میں میلاد نہیں منانا بلکہ آقا کریم ﷺ کی سیرت کا عرفان حاصل کرنا ہے۔ اُمت کے غم میں بہے حضور نبی اکرم ﷺ کے آنسوؤں کی لاج رکھنی ہے۔ ہمیں آپ ﷺ کی تعلیمات کو جان کر اور اس پر عمل پیرا ہو کر آپ ﷺ کے ساتھ وفا نبھانی ہے۔

انکا کہنا تھا کہ منہاج القرآن سے تعلق رکھنے والے تمام افراد خوش نصیب ہیں کہ اللہ تعالیٰ نے آقا کریم ﷺ کے میلاد کو اس خوبصورتی سے منانے کی توفیق ان کے حصے میں رکھی اور خصوصاً منہاج القرآن سے تعلق رکھنے والی خواتین قابلِ رشک ہیں کیونکہ وہ سیدہ خدیجۃ الکبریٰ رضی اللہ تعالٰی عنہا کی سنت پر عمل پیرا ہیں۔ سیدہ خدیجۃ الکبریٰ وہ پہلی خاتون تھیں جنہوں نے حضور ﷺ سے محبت کی اور آپ ﷺ کی سیرت نگاری کی۔

کانفرنس میں خواتین کثیر تعداد میں شریک تھی، زونل ناظمہ محترمہ حدیقہ بتول بھی خصوصی طور پر شریک ہوئیں۔ منہاج القرآن ویمن لیگ ضلع راولپنڈی کی ٹیم کی جانب سے الہدایہ، ایگرز اور وائس ڈیپارٹمنٹس کے تحت مختلف کارنرز بھی سجائے گئے۔ کانفرنس میں شریک خواتین نے آقا کریم ﷺ سے محبت کے اظہار میں خصوصی نوٹ بھی لکھے۔ شاندار انتظامات اور خوبصورت کانفرنس کے انعقاد پر مرکزی وفد کی جانب سے صدر ویمن لیگ ضلع راولپنڈی محترمہ رابعہ مظہر، ناظمہ آسیہ کریم اور ان کی پوری ٹیم کو خصوصی مبارکباد پیش کی گئی۔

تبصرہ