منہاج القرآن ویمن لیگ ضلع بھمبر کے زیرِاہتمام میلاد النبیﷺ کانفرنس

میلاد کانفرنس آزاد کشمیر

منہاج القرآن ویمن لیگ ضلع بھمبر کے زیرِاہتمام میلاد النبیﷺ کانفرنس میں خطاب کرتے ہوئے مرکزی نائب صدر محترمہ سدرہ کرامت نے کہا کہ حضور نبی اکرمﷺ تمام جہانوں کے لیے رحمت اور نعمت ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قرآن مجید نے بڑے بلیغ انداز سے جملہ نوع انسانی کو اس نعمت اور فضل و رحمت کو یاد رکھنے کا حکم دیا ہے۔

کانفرنس میں زونل ناظمہ کشمیر محترمہ رافعہ عروج ملک اور ڈائریکٹر ایگرز کلب محترمہ سعدیہ احمد نے بھی شرکت کی۔ کانفرنس میں شرکت کرنے والے تمام مہمانوں کو محترمہ زینب جمیل نے استقبالیہ پیش کیا۔ پروگرام میں ضلع بھمبر کی ذیلی تحصیلات، برنالہ، بھمبر سٹی، سماہنی اور بھمبر غربی کی خواتین نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

پروگرام میں محترمہ رافعہ عروج ملک نے ممبر شب اور فہم دین پراجیکٹ کے حوالے سے خواتین کو بریفنگ دی۔ شرکاء پروگرام کو شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی کتب کا تعارف بھی پیش کیا گیا۔ اختتام پر حضور نبی اکرمﷺ کی ولادت باسعادت کی خوشی میں 63 پاؤنڈ کا کیک بھی کاٹا گیا۔

میلاد کانفرنس آزاد کشمیر

میلاد کانفرنس آزاد کشمیر

میلاد کانفرنس آزاد کشمیر

میلاد کانفرنس آزاد کشمیر

میلاد کانفرنس آزاد کشمیر

میلاد کانفرنس آزاد کشمیر

میلاد کانفرنس آزاد کشمیر

تبصرہ