حضور نبی اکرمﷺ کے اسوہ کاملہ کی متابعت میں ہی امت کے عروج کا راز پنہاں ہے: صائمہ نور کا گجرات میں خطاب

فتح جھنگ میلاد کانفرنس

منہاج القرآن ویمن لیگ ضلع گجرات کی تحصیل بھاگووال کلاں میں منہاج ماڈل سکول میں محفل میلاد مصطفی صلی اللّٰہ علیہ وسلم منعقد ہوئی، جس میں منہاج ویمن لیگ کی رہنماء صائمہ نور نے خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ تاجدار کائنات صلی اللّٰہ علیہ وسلم کی ذات اقدس امت کے لیے رول ماڈل ہے۔ حضور صلی اللّٰہ علیہ وسلم کے اسوہ کاملہ کی متابعت میں ہی امت کے عروج کا راز پنہاں ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ تحریک منہاج القرآن نے محبت مصطفیٰ ﷺ اور معرفت مصطفیٰ ﷺ کے پیغام کو نگر نگر عام کیا ہے۔ اس کا سارا کریڈٹ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی تجدیدی فکر کو ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج مجدد وقت شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری مدظلہ العالی دور پر فتن میں عالم عرب و عجم کے افق پر چمکتے ہوئے روشن ماہتاب ہیں، جہاں سے امت ہدایت کا نور لے رہی ہے۔

فتح جھنگ میلاد کانفرنس

تبصرہ