حضور نبی اکرم ﷺ سے محبت کا تقاضا یہ ہے کہ آپ کے اخلاق کریمہ کو عملاً اپنایا جائے: فضہ حسین قادری

Fizzah Hussain Qadri addressing Mahfil e Milad in MCW

بزم منہاج، اسلامک سوسائٹی اور خدیجہ ہاسٹل کے زیراہتمام 5 نومبر 2022 کو منہاج کالج برائے خواتین میں سالانہ محفل میلاد النبی ﷺ کا انعقاد کیا گیا، جس میں محترمہ فضہ حسین قادری اور محترمہ سکینہ حسین قادری نے خصوصی شرکت کی۔ فضہ حسین قادری نے طالبات سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس کالج کی طالبات کا انتہائی محبت و شوق سے نعت خوانی کرنا یقیناً ان کے دلوں میں محبت و عشق رسول ﷺ کا واضح اظہار ہے جو کہ اس دور میں نعمت عظمیٰ سے کم نہیں ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ محبت رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا اہم تقاضا یہ ہے کہ حضور اکرم ﷺ کے خوبصورت اخلاق کریمہ کو عملاً اپنی زندگیوں میں اپنائیں تاکہ آپکا علم علم نافع بن سکے۔

محفلِ میلاد میں منہاج کالج برائے خواتین کی وائس پرنسپل حمیرا ناز، صدر ویمن لیگ ڈاکٹر فرح ناز، سدرہ کرامت، انیلا الیاس، عائشہ مبشر، عائشہ شبیر، ڈاکٹر جویریہ حسن، ڈاکٹر شازیہ بٹ، مسزعارفہ طارق، مسز عتیقہ علوی، مسز ڈاکٹر ساجد محمود شہزاد، عمارہ مقصود، مسز مسکین فیض الرحمن درانی سمیت مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والی خواتین، اساتذہ، سٹاف ممبران اور طالبات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

طالبات نے نہایت خوبصورت انداز میں بارگاہِ رسالت مآب ﷺ میں گلہائے عقیدت پیش کیے اور جذبہ عشق و محبت رسول ﷺ سے سرشار ہو کر خوبصورتی کے ساتھ کالج کے در و دیوار کو سجایا جسے دیکھ کر مہمانانِ گرامی نے خوب سراہا۔
محفل کے اختتام پر فضہ حسین قادری کی جانب سے پرنسپل منہاج کالج آفتاب قادری، انچارج بزم منہاج ام حبیبہ اسماعیل، انچارج اسلامک سوسائٹی کلثوم طارق، سپروائزر خدیجہ ہاسٹل شمع مشتاق اور تمام طالبات و انتظامیہ کو محفل و ضیافتِ میلاد کے انعقاد پر مبارکباد دی۔

Mahfil e Milad organised by Minhaj College for Women

تبصرہ