منہاج القرآن ویمن لیگ شکرگڑھ کے زیرِ اہتمام میلاد النبی ﷺ کانفرنس کا انعقاد

Milad Conference Shakargarah

منہاج القرآن ویمن لیگ تحصیل شکر گڑھ(نارووال)کے زیرِ اہتمام 17 نومبر 2022 کو میلاد النبی ﷺ کانفرنس کا انعقاد جس میں مرکزی نائب صدر ویمن لیگ سدرہ کرامت نے خصوصی خطاب کیا۔

میلاد النبی ﷺ کانفرنس کا آغاز تلاوتِ کلامِ مجید سے ہوا جس کے بعد بارگاہِ رسالتمآب ﷺ میں گلہائے عقیدت پیش کیے گئے۔شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے سدرہ کرامت کا کہنا تھا کہ حضور نبی اکرمﷺ کی ذاتِ اقدس امت مسلمہ کے ایمان کا مرکز و محور ہے۔ امت مسلمہ کی بقاء، سلامتی اور ترقی کا راز اس بات پر منحصر ہے کہ وہ ذات مصطفیٰﷺ کو اپنی جملہ عقیدتوں اور محبتوں کا مرکز و محور سمجھے۔ مزید انکا کہنا تھا کہ اگر حضور نبی اکرمﷺ کے ساتھ عشق و محبت والا تعلق مضبوط ہو جائے تو پھر ایمان بھی کامل ہوجائے گا اور اعمال و عبادات بھی بامقصد و بامراد ہوں گی۔

کانفرنس میں ضلع نارووال کی ٹیم سمیت محترمہ رفعت شفیق اور محترمہ تسنیم فیصل نے خصوصی شرکت کی۔کانفرنس کے شاندار انتظامات اور خواتین کی کثیر تعداد کی شرکت پر محترمہ سدرہ کرامت نے صدر شکرگڑھ ثمینہ حیات، ناظمہ زخرف سرور اور شکر گڑھ کی پوری ٹیم کو خصوصی مبارکباد پیش کی۔

کانفرنس کے اختتام پر امت مسلمہ بالخصوص پاکستان کی سلامتی، عظیم مصطفوی مشن کی کامیابی اور شیخ الاسلام کی صحت و درازئ عمر کیلئے دعا کی گئی۔

Milad Conference Shakargarah

Milad Conference Shakargarah

Milad Conference Shakargarah

تبصرہ