منہاج القرآن ویمن لیگ ضلع اوکاڑہ کے زیرِ اہتمام میلاد النبی ﷺ کانفرنس کا انعقاد

Milad Conference MWL Okara

منہاج القرآن ویمن لیگ ضلع اوکاڑہ کے زیرِ اہتمام 28 نومبر2022 کو میلاد النبی ﷺ کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں نائب زونل ناظمہ محترمہ بتول مشتاق نے خصوصی شرکت کی جبکہ مرکزی سکالر محترمہ کلثوم طارق نے خصوصی خطاب کیا۔

میلاد النبی ﷺ کانفرنس کا آغاز تلاوتِ کلامِ مجید سے ہوا جس کے بعد بارگاہِ رسالتمآب ﷺ میں گلہائے عقیدت پیش کیے گئے، کانفرنس میں خواتین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔شرکاء کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے محترمہ کلثوم طارق کا کہنا تھا کہ اللہ تبارک وتعالیٰ نے اپنی محبت کے حصول کے لئے، اپنے پیارے حبیب حضرت محمد مصطفیٰﷺ کی اطاعت اور اتباع کو لازمی قرار دیا ہے۔ اتباع، اطاعت سے آگے کی چیز ہے۔اطاعت کے معنی ہیں حکم ماننا، حکم کی تعمیل کرنااور اتباع کے معنی ہیں’’پیروی کرنا‘‘یعنی پیچھے چلنا۔ان دونوں الفاظ کے قریب المعنی ہونے کے اوجود، دونوں میں بڑا فرق ہے۔انکا مزیدکہنا تھا کہ صحابۂ کرام رضہ اللہ عنہم رسول اکرم ﷺ کی اطاعت کے ساتھ ساتھ ان کی اتباع بھی کرتے تھے،یہی وجہ ہے کہ وہ آپ کی کسی سنت کو ترک نہیں کرتے تھے۔

کامیاب کانفرنس کے انعقاد پر محترمہ بتول مشتاق کی جانب سے صدر ویمن لیگ اوکاڑہ محترمہ راشدہ بی بی اور ناظمہ رضوانہ وقاص سمیت پوری ٹیم کو انکی بہترین کاوشوں پر خصوصی مبارکباد پیش کی۔کانفرنس کے اختتام پر امت مسلمہ بالخصوص پاکستان کی سلامتی، عظیم مصطفوی مشن کی کامیابی اور شیخ الاسلام کی صحت و درازئ عمر کیلئے دعا کی گئی۔

Milad Conference MWL Okara

Milad Conference MWL Okara

Milad Conference MWL Okara

Milad Conference MWL Okara

Milad Conference MWL Okara

تبصرہ