منہاج القران ویمن لیگ ملتان کے زیرِاہتمام میلاد النبی ﷺ کانفرنس کا انعقاد

Milad Conference MWL Multan

منہاج القران ویمن لیگ ملتان کے زیرِ اہتمام 29 نومبر 2022 کو میلاد النبی ﷺ کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں مرکزی ناظمہ شعبہ جات عائشہ مبشر اورسسٹرزمنہاج نعت کونسل لاہورنے خصوصی شرکت کی۔ سرپرست اعلی منہاج القرآن ویمن لیگ ملتان پروفیسر ہما اسماعیل نے بھی شرکت کی۔

کانفرنس میں بطور مہمانان خصوصی مسز مصباح جبین ، مسز زمان اعوان ، مسز ارشاد ناز, پروفیسر فریدہ یوسف(ڈیپارٹمنٹ آف اسلامک سٹڈیز, ایسوسی ایٹ پروفیسر بہاءالدین زکریا یونیورسٹی ملتان)، مسز خالدمحمود, مسز جاوید بندیشہ ,مسز غلام مصطفی اور مسز احمد قریشی نے شرکت کی۔

کا آغاز تلاوتِ کلامِ مجید سے ہوا، بعدازاں بارگاہِ رسالتمآب ﷺ میں گلہائے عقیدت پیش کیے گئے ۔جس کےبعدناظمہ منہاج القرآن ویمن لیگ ملتان محترمہ انعم مصطفی نے استقبالیہ کلمات پیش کیے اور پروفیسر فریدہ یوسف نے اظہار خیال کیا۔

محترمہ عائشہ مبشر نے سورۃ العصر اور مقصد حیات کے موضوع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اللہ پاک نے اپنے نبی اکرم ﷺ کی مدح خوانی خود بیان کرتے ہوئے فرمایا کہ روز حشر تک آنے والے انسانوں کو یہ خوشخبری دے دی کہ خوش ہو جاؤ,شاد ہوجاؤ جو میرے نبی سے پہلےآ گزرے ہو اور جو میرے نبی اکرم ﷺ کی حیات طیبہ کے بعد ان کے امتی کے طور پر آؤ گے تو جان لو کہ میں نے اپنے محبوب کو تم پر شاہد بنا دیا اور روزحشر جب تم ان کی ذات سے منسلک رہوگے، اپنے ہر عمل میں اس کے اسوہ کامل کے صحیفہ حیات کے ایک ایک گوشے کو تھام لوگے تو روز حشر تو وہ تمہارے ہر عمل کی گواہی دیں گے۔ انکا مزید کہنا تھا کہ اگر ہم نے اپنی زندگیوں میں خدمت دین کو داخل نہیں کیا تو جان لیجئیے کہ آپ کے عمل میں بھی نقص ہے اور ایمان میں بھی نقص ہے۔

میلاد النبی ﷺ کانفرنس کے بعد شیخ الاسلام پروفیسر ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی کتاب سیرت النبی ﷺکا اصل خاکہ مہمانان خصوصی مسز مصباح جبیں ، مسز حرا زمان, مسز ارشاد ناز, محترمہ مریم,ڈاکٹر طاہرہ شہزادی ، تحصیلی صدر منہاج ویمن لیگ کوٹ عباس محترمہ غزالہ فرخ اور محترمہ طاہرہ کو پیش کی گئی۔

کانفرنس کے اختتام پرعرفان الہدایہ ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام پانچ روزہ دروس عرفان السیرۃ کے انعقاد اور بطور معلمات فرائض سرانجام دینے والوں کو سرٹیفیکیٹ بھی تقسیم کیے گئے۔

عائشہ مبشرنے کامیاب میلاد کانفرنس کے انعقاد پر منہاج القرآن ویمن لیگ ملتان کی عہدیداران و کارکنان کو مبارکباد دی اور ان کی دینی و ملی کاوشوں کو سراہا۔ کانفرنس کے اختتام پر امت مسلمہ بالخصوص پاکستان کی سلامتی، عظیم مصطفوی مشن کی کامیابی اور شیخ الاسلام کی صحت و درازئ عمر کیلئے دعا کی گئی۔

Milad Conference MWL Multan

Milad Conference MWL Multan

Milad Conference MWL Multan

Milad Conference MWL Multan

Milad Conference MWL Multan

Milad Conference MWL Multan

Milad Conference MWL Multan

Milad Conference MWL Multan

تبصرہ