منہاج ویمن لیگ کی رفاقت سازی مہم، زونل ناظمہ شمالی پنجاب کا جڑانوالہ کا دورہ

Rafaqat Campaign Jaranwala2023

منہاج القرآن ویمن لیگ کے دو ركنی وفد نے ضلع جڑانوالہ کی تحصیل بچیانہ اور یو سی باہمنی والہ کا تنظیمی وزٹ کیا۔ وفد میں نائب زونل ناظمہ سینٹرل پنجاب بی بتول مشتاق اور زونل ناظمہ شمالی پنجاب حدیقہ بتول شامل تھیں۔

وفد نے فہم دین پراجیکٹ رجسٹریشن اور گزشتہ کارکردگی کا جائزہ لیا۔ بعدازاں رفاقت سازی اہداف اور مراکز العلم کے حوالے سے بھی اب تک کی کارکردگی اور آئیندہ اہداف پر بریفنگ دی گئی۔ تنظیمات کی جانب سے اس سال بھی مرکز کی جانب سے دیے گئے اہداف کے حصول کی بھرپور کوشش کرنے کا عزم کیا گیا۔

Rafaqat Campaign Jaranwala2023

Rafaqat Campaign Jaranwala2023

تبصرہ