نظامتِ دعوت و تربیت کے زیرِاہتمام الابلاغ والبیان کورس کا انعقاد

Fan-e-Khitabat-and-Niqabt-Course-by-Minhaj Women League and Nazamat e Tarbeyat

منہاج القرآن ویمن لیگ کے ذیلی شعبہ نظامتِ دعوت و تربیت نے خواتین کے لئے آنلائن خطابت و نقابت کورس کا انعقاد کیا گیا جس میں صفدر علی محسن اور حافظہ سحر عنبرین نے تدریس کے فرائض سرانجام دیے۔

اس کورس کا بنیادی مقصد طالبات کو خطاب و تقریر کا بہترین اسلوب سکھانا، مواد کی تیاری میں اُن کی رہنمائی کرنا اور اُن کی ادائیگی اور لہجہ و تلفظ کو بہتر بنانا ہے۔ معزز اساتذہ نے نقابت اور خطابت کے مواد کو خوبصورت اور پُر اثر بنانے کے لئے طالبات کی رہنمائی کی ہے۔

نقابت کے فن میں مہارت کے لئے محافل میلاد کی نقابت کا ایک عملی خاکہ بھی پیش کر دیا۔ اس کورس میں 80 سے زیادہ طالبات شریک رہیں۔ طالبات روزانہ کی بنیاد پر اپنے نوٹس بنا کر شئیر بھی کرتی رہیں۔ طالبات اس کورس سے بہت خوش اور مطمئن ہیں کہ انہیں فن خطابت میں بہترین اساتذہ کی رہنمائی میں مہارت حاصل ہو رہی ہیں۔

تبصرہ