منہاج القرآن ویمن لیگ کے وفد کا اٹک، کامرہ اے، کامرہ بی کا تنظمی دورہ

Tanzami visit of Minhaj women league

منہاج القرآن ویمن لیگ کے دو رکنی وفد نے اٹک، کامرہ اے، کامرہ بی کا تنظمی دورہ کیا۔ دورہ میں زونل ناظمہ شمالی پنجاب حدیقہ بتول اور ڈپٹی ڈائریکٹر شعبہ عرفان الہدایہ حفصہ طاہرہ شامل تھیں۔

تحصیلات کی ٹیم کے ساتھ میٹنگز میں ضلعی صدر اٹک شرقی نوشین ارشد، ضلعی ناظمہ اٹک فرخندہ جبین اور ناظمہ دعوت و تربیت خالدہ ارشد نے بھی شرکت کی۔ تحصیلات کی جانب سے مرکزی وفد کو پچھلے تین ماہ پر مشتمل کارکردگی رپورٹ پیش کی گئی۔

تحصیل اٹک میں عاصمہ مجاہد کو ناظمہ تحصیل اٹک اور صائمہ وسیم کو ناظمہ دعوت کا عہدہ دیا گیا۔ حدیقہ بتول کی جانب سے فہم دین پراجکیٹ اور رفاقت سازی پر بریفنگ دی گئی۔

Tanzami visit of Minhaj women league

تبصرہ