بچوں کی کامیاب زندگی کیلئے والدین کا کردار اہم ہے: ام کلثوم قمر

منہاج القرآن ویمن لیگ ایگرز 19مارچ کو ”پیرنٹس کونسلنگ سیشن“ منعقد کرے گی
پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری و دیگر مرکزی قائدین کا خصوصی لیکچر ہو گا

Parenting camp under eagers 2023

لاہور (15 مارچ 2023) منہاج القرآن ویمن لیگ کے ذیلی ڈیپارٹمنٹ ایگرز کے زیراہتمام ”پیرنٹس کونسلنگ سیشن“ 19 مارچ کو ہو گا۔ منہاج القرآن انٹرنیشنل کے صدر پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری اور ویمن لیگ کی مرکزی قائدین خصوصی لیکچر دیں گی۔

ڈائریکٹر ایگرز ام کلثوم قمر نے کہا کہ بچوں کی بامقصد تربیت اور ان کی کامیاب زندگی کے لئے والدین کی کونسلنگ اور کردار اہم ہے۔ والدین بچوں کی کامیابی کی آرزو کرتے ہیں مگر یہ اہم فریضہ فقط خواہش سے پورا نہیں ہو گا اس کے لئے والدین کو بھی اپنی ذمہ داریوں سے واقف بھی ہونا چاہیے اور یہ ذمہ داریاں انہیں ادا بھی کرنا ہوں گی۔ اس مقصد کے لئے ”پیرنٹس کونسلنگ سیشن“ منعقد کیا جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایگرز نے والدین کی کونسلنگ کے ضمن میں جامع نصاب وضع کیا ہے جس سے والدین کو اپنے بچوں کی بامقصد تربیت کرنے میں مدد ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ مغربی دنیا میں ”پیرنٹس کونسلنگ“ پر بہت زیادہ توجہ دی جاتی ہے جس کے انتہائی مثبت اثرات ظاہر ہوتے ہیں۔ والدین کی شخصیت اور برتاؤ بچے کی شخصیت اور مزاج میں اہم کردار کرتے ہیں۔

تبصرہ