منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیراہتمام علی پور چٹھہ میں سیدہ کائنات سلام اللہ علیھا کانفرنس

Syeda e Kainat Conference in Alipur Chattah

منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیراہتمام دلاور چیمہ تحصیل علی پور چٹھہ (ضلع شمالی گوجرانوالہ) میں سیدہ کائنات سلام اللہ علیھا کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں خصوصی خطاب محترمہ عائشہ شبیر (ڈائیریکٹر شعبہ منہاجین سسٹرز) نے کیا جبکہ نائب زونل ناظمہ محترمہ صباء اسلم نے خصوصی شرکت کی۔

منہاج نعت کونسل شمالی ضلع گوجرانوالہ نے حضور کی پاک بارگاہ میں گلہائے عقیدت پیش کیے۔ مرکزی منہاج نعت کونسل محترمہ قاریہ سدرہ انور صاحبہ نے بہت خوبصورت انداز میں حضور کی پاک بارگاہ میں اور سیدہ کائنات سلام اللہ علیھا کی بارگاہ اپنی حاضری پیش کی۔ استقبالیہ کلمات محترمہ طلعت جاوید صاحبہ نے ادا کیے۔

شرکاء کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے محترمہ عائشہ شبیر نے کہا کہ نبوت کا فیض ساری امت کو ملتا ہے لیکن ذات مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا فیض اہل بیت اطہار کو ملا ہے۔ جو ایمان کی چاشنی سے اپنے دل کو حلاوت دینا چاہے وہ سیدہ کائنات سلام اللہ علیھا کی بارگاہ میں جھک جائے۔ ردائے تطھیر کی مالک سیدہ زہرہؑ ہیں۔ وہ ام الکمال ہیں۔ ہر کمال کی جڑ اور بنیاد سیدہ فاطمہ الزہرہؑ ہیں۔ ہر کمال کی ابتداء بھی سیدہ زہرہؑ اور ہر کمال کی انتہاء بھی سیدہ زاہرہؑ ہیں۔

سیدہ خود تو جنتی خواتین کی سردار ہیں اور مزید کمال یہ ہے ان ام الکمال نے اپنے شہزادوں کو جنتی نوجوانوں کے سردار بنا دیا۔ سیرت فاطمۃ الزہرا سلام اللہ علیہا ایک خاندان کو فلاحی خاندان بنانا ہے۔ ایسا خاندان جو سیرت طیبہ پر چلتے ہوئے صالحین کی صحبت میں آجاتا ہے۔

محترمہ عائشہ شبیر نے رفاقت کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ یہ دعوت دعوت سیدہ کائنات ہے۔ اگر اپنے بچوں کی، اپنی نسلوں کی اور اپنے ایمان کی حفاظت چاہتے ہو تو صراط مستقیم تلاش کرو۔ اور وہ صراط مستقیم ان لوگوں کا راستہ ہے جو اللہ کا پتہ بتا دیں۔

Syeda e Kainat Conference in Alipur Chattah

Syeda e Kainat Conference in Alipur Chattah

تبصرہ