ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کا منہاج ویمن لیگ کے زیراہتمام منعقدہ منہاج ویمن اعتکاف سے خطاب

Dr Hussain Qadri addressing Women Itikaf City

منہاج القرآن انٹرنیشنل کے صدر پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے منہاج ویمن لیگ کے زیر اہتمام منعقدہ منہاج ویمن اعتکاف سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم لوگ 10 دنوں کے لیے اللہ اور اس کے رسولﷺ کی چوکھٹ پر بیٹھے ہیں، خود کو آقا علیہ الصلوۃ و السلام کی سچی محبت، اطاعت و اتباع سے مزین کریں، حضور شیخ الاسلام کی احادیث نبویہ اور سیرت الرسولﷺ سے متعلقہ کتابیں پڑھیں ان کے خطابات سُنیں۔ اپنی زندگیوں میں حضورﷺ کی ایک ایک ادا اور ایک ایک عمل کو کاپی کرتے چلے جائیں، تاکہ آپ کی زندگی سیرت طیبہ کا عملی نمونہ بنا جائے۔ اپنی ذات اور زندگی کو خشیت الٰہی کا پیکر بنا لیں، خشیت الٰہی ایسی ہو کہ غلط کام کا خیال یا وسوسہ دل میں آئے تو اللہ کی محبت اور اس کی خشیت گھیر لے اور انسان کا ہاتھ رک جائے۔

صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل نے منہاج القران ویمن لیگ کی جملہ ذمہ داران کو خواتین اور بچوں کا خوبصورت اعتکاف سجانے اور بہترین انتظامات کرنے پر مُبارکباد دی۔

تبصرہ