منہاج القرآن ویمن لیگ منگووال کے زیرِاہتمام وائس ہنر گھر کی افتتاحی تقریب

Inauguration ceremony of Vice Hunar Ghar under Minhaj-ul-Quran Women League Mungowal

منہاج القرآن ویمن لیگ منگووال کے زیرِاہتمام وائس ہنر گھر کی افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں خصوصی شرکت محترمہ عائشہ مبشر صاحبہ (ڈائریکٹر آف وائس) اور محترمہ انیلہ الیاس صاحبہ (مرکزی ناظمہ زونز اے) نے کی۔ منہاج القرآن ویمن لیگ ضلع گجرات کی صدر محترمہ نسیم انور اور ناظمہ محترمہ عالیہ یوسف نے بھی شرکت فرمائی۔

محترمہ عائشہ مبشر صاحبہ نے افتتاحی تقریب کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے وائس ڈیپارٹمنٹ کے زیرِاہتمام ہونے والے مختلف پروگرامز کا تعارف پیش کیا اور معاشرے میں وائس ہنر گھر کی اہمیت کو اجاگر کیا۔ آپ نے مزید کہا کہ خواتین کا ہنر یافتہ ہونا کامیاب معاشرے کی ضمانت ہے۔

محترمہ انیلہ الیاس صاحبہ نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ جس وائس ہنر گھر کی افتتاحی تقریب میں ہم سب آج موجود ہیں اس میں خواتین کے لیے ہنر سکھانے کے ساتھ ساتھ خصوصی تربیت کا بھی اہتمام کیا جائے گا، اور یہی وائس ہنر گھر کا خاصہ ہے کہ ہماری بہنیں، بیٹیاں جو بھی اس ہنر گھر کا حصہ بنیں تو ان کے اخلاق میں بھی نکھار پیدا ہو۔

تقریب کے آخر پر ربن اور کیک کاٹا گیا جس کے بعد خصوصی دعا کروائی گئی۔ خواتین کی بڑی تعداد نے تقریب میں شرکت کی، اور وائس ہنر گھر کے قیام پر خوشی کا اظہار کیا۔

تبصرہ