نظامتِ دعوت منہاج القرآن ویمن لیگ گوجرانوالہ کے زیرِاہتمام میلاد النبی ﷺ کانفرنس کا انعقاد

Mehfil e Milad conference In Gujranwala under MWL

نظامتِ دعوت منہاج القرآن ویمن لیگ وسطی ضلع تحصیل نمبر 1 گوجرانوالہ کے زیرِاہتمام میلاد النبی ﷺ کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، جس میں مرکزی سکالر محترمہ ام حبیبہ اسماعیل نے خصوصی شرکت کی۔

ابتدائی کلمات محترمہ حریرہ باور (صدر منہاج القرآن ویمن لیگ وسطی ضلع گوجرانوالہ) نے پیش کیے۔ ایگرز ڈیپارٹمنٹ سے وسطی ضلع گوجرانوالہ تحصیل 1 کے ایگرز بچوں نے پرفامنس پیش کی۔ منہاج نعت کونسل واہگہ ٹاؤن لاہور نے حضورِ اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی بارگاہ میں نذرانہ عقیدت پیش کیا۔

شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے خطاب کا کلپ بعنوان ’’حضور صلی اللّٰہ علیہ وسلّم کی ولادت کے واقعات اور عشق رسول ﷺ‘‘ سنوایا گیا۔

کانفرنس سے خصوصی خطاب کرتے ہوئے محترمہ ام حبیبہ اسماعیل نے ’’حضور نبی اکرم صلی اللّٰہ علیہ وسلم کی محبت و اتباع‘‘ کے موضوع پر، فکر انگیز خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ہمارے لئیے سراپا رحمت بن کر آئے۔ انکا کہنا تھا کہ حضور نبی کریم ﷺ کی محبت کا یہ تقاضا ہے کہ ہمیں اپنے معمولات زندگی میں آپ ﷺ کی تعلیمات پر عمل کرتے ہوئے اپنے اخلاق سنواریں اور اتباع رسول ﷺ پر عمل پیرا ہونے کی کوشش کریں۔کانفرنس کے شرکاء کو یہ پیغام دیا کہ اس دور پر فتن میں اس بات کی اشد ضرورت ہے کہ اپنا ٹوٹا ہوا تعلق حضور نبی اکرم ﷺ کی ذاتِ مبارکہ سے استوار کریں تاکہ آنے والی نسلوں کی تربیت اسلامی تعلیمات کی بنیاد پر کی جا سکے۔

آخر میں محترمہ حریرہ باور صاحبہ نے حضور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی تصنیف ’’حسن خلق کا پیکر جمیل‘‘ کا تعارف پیش کیا اور منہاج القرآن ویمن لیگ کا تعارف پیش کرتے ہوئے خواتین کو منہاج القرآن ویمن لیگ میں شمولیت کی دعوت دی۔

سوشل ورکر جماعت اسلامی محترمہ آصمہ شاہین نے اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ منہاج القرآن ویمن لیگ وسطی ضلع گوجرانوالہ کے زیرِاہتمام ہر سال منعقد ہونے والی محفل میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم میں شرکت باعث فخر اور سعادت ہے۔ منہاج القرآن ویمن لیگ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی سرپرستی میں عشقِ رسول کا جو فریضہ انجام دے رہی ہے وہ قابل تحسین ہے۔

نقابت کے فرائض محترمہ انعم وقاص قادری صاحبہ (نظامت دعوت منہاج القرآن ویمن لیگ وسطی ضلع گوجرانوالہ) نے سر انجام دئیے۔

سوشل ورکر جماعت اسلامی محترمہ آصمہ شاہین، رہنما تحریک انصاف گوجرانوالہ محترمہ تمکین نقوی سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی مؤثر خواتین نے شرکت کی۔

کانفرنس میں خصوصی طور پر جنوبی ضلعی صدر ضلع گوجرانوالہ جنوبی محترمہ نسرین اسلم، صدر شمالی ضلع منہاج القرآن ویمن لیگ گوجرانوالہ محترمہ عطیہ سہیل اور مختلف تحصیلات 59، 55، 56، 57، 58A، 58B، 54A، 54B ٹیمز کے علاوہ خواتین کی 1500 سے زائد کثیر تعداد نے شرکت کی۔

کانفرنس میں ایم ایس ایم پلیٹ فارم کی جانب سے حجاب ، عبایہ کا سٹال لگایا گیا۔ علاوہ ازیں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی تصانیف اور فہم دین رجسٹریشن سٹال بھی لگایا گیا۔

Mehfil e Milad conference In Gujranwala under MWL

Mehfil e Milad conference In Gujranwala under MWL

Mehfil e Milad conference In Gujranwala under MWL

Mehfil e Milad conference In Gujranwala under MWL

Mehfil e Milad conference In Gujranwala under MWL

تبصرہ