منہاج القرآن ویمن لیگ پاکپتن کے زیراہتمام مراکز علم کا قیام

Marakz e Training Workshop MWL

منہاج القرآن ویمن لیگ پاکپتن کے زیراہتمام مراکز علم کا آغاز کر دیا گیا ہے مرکزی ناظمہ زونز بی محترمہ ام حبیبہ اسماعیل اور نائب زونل ناظمہ سینٹرل پنجاب بی محترمہ بتول مشتاق، نائب زونل ناظمہ سندھ محترمہ صائمہ نور اور صدر ویمن لیگ پاکپتن محترمہ نجم السحر نے پاکپتن سٹی میں چار مقامات پر مراکز علم کا افتتاح کیا۔

اس موقع پر مراکز علم کی شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے ناظمہ زونز بی محترمہ ام حبیبہ اسماعیل نے کہا کہ دور حاضر میں معاشرہ کے بگاڑ کا سبب دینی تعلیمات اور معاشرتی احکامات سے ناواقفیت ہے ایسے دور میں خواتین کی علمی، دینی، عملی اور اخلاقی تربیت کے لئے حضور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے دئیے گئے وژن کے مطابق منہاج القرآن ویمن لیگ پاکستان بھر میں مراکز علم قائم کر رہی ہے اسی سلسلہ میں پاکپتن میں چار مراکز علم میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز کر دیا گیا ہے

اس موقع پر مرکزی وفد نے صدر ویمن لیگ پاکپتن محترمہ نجم السحر اور ویمن لیگ پاکپتن سٹی کی ٹیم کو مبارکباد دی۔ علاوہ ازیں مراکز علم کی آرگنائزرز اور معلمات کوبھی اس عظیم مشن کا حصہ بننے پر مبارکباد دی گئی۔

Marakz e Training Workshop MWL

Marakz e Training Workshop MWL

Marakz e Training Workshop MWL

Marakz e Training Workshop MWL

تبصرہ