شعبہ عرفان الہدایہ منہاج القرآن ویمن لیگ وسطی ضلع گوجرانوالہ کے زیرِاہتمام ضلعی سطح پر 21 روزہ دورہ قرآن کی افتتاحی تقریب کا منہاج القرآن اسلامک سنٹر لالہ زار کالونی میں انعقاد کیا گیا۔
تقریب میں صدر منہاج القرآن ویمن لیگ وسطی گوجرانوالہ محترمہ ہریرہ باور، ناظمہ وسطی ضلع گوجرانوالہ محترمہ انیلا گلزار، اور ڈائریکٹر عرفان الہدایہ محترمہ عطیہ طارق نے شرکت کی۔ محترمہ ہریرہ باور نے فضائل قرآن اور قرآن فہمی کی اہمیت پر قرآن و حدیث کی روشنی میں تفصیلی گفتگو کی۔ تقریب میں کثیر تعداد میں خواتین نے شرکت کی۔
تبصرہ