نظامتِ دعوت و تربیت منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیراہتمام ملک بھر میں دروسِ عرفان القرآن کا اہتمام

Duroos Irfan ul Quran 2024

رمضان المبارک کی پُر نور ساعتوں کے فیوض و برکات کو سمیٹنے کے لئے نظامتِ دعوت و تربیت منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیر اہتمام ملک بھر میں دروسِ عرفان القرآن کا اہتمام کیا گیا۔

گوجرانوالہ، آزاد کشمیر، ملتان، اٹک، کبیر والا، بھکر، قلعہ احمد آباد، فیصل آباد، جہلم، لودھراں، گوجرہ سمیت ملک کے دیگر شہروں میں بھی دروسِ قرآن منعقد ہوئے جن میں خواتین کثیر تعداد میں شرکت کی۔ ان دروسِ قرآن کا اصل مقصد خواتین میں قرآن کا فہم اور شعور بیدار کرنا اور قرآنی تعلیمات کا حقیقی ادراک پیدا کرنا تھا۔

دروسِ عرفان القران سے خواتین کو اپنے دینی اور دنیاوی زندگی میں ترقی اور بہتری کے لئے راہنمائی حاصل ہوتی ہے۔ اس کے ذریعہ وہ قرآن کی تعلیمات کو بہتر طریقے سے سمجھ سکتی ہیں اور اپنی زندگی کو اس کے مبادی اصولوں پر قائم کر سکتی ہیں۔ عرفان القرآن کا درس خواتین کو اپنی روحانیت کو بڑھانے اور ان کی دینی تعلیمات کو مزید پسندیدہ بنانے میں مدد فراہم کرتا ہے۔
منہاج القرآن ویمن لیگ امت کی خواتین کا قرآن اور صاحبِ قرآن ﷺ سے ٹوٹا ہوا ربط جوڑنے اور قرآنی تعلیمات کی ترویج و اشاعت اور فروغ کے لئے دن رات کوشاں ہے۔ دروسِ قرآن کی ان نشستوں میں ویمن لیگ کی خواتین سکالرز کے خطابات نہایت جامع اور پُرمغز ہیں اور حقیقی معنوں میں قرآن کی ترجمانی کرتے ہیں۔

گوجرانوالہ میں درسِ قرآن کی نشست میں حریرہ باور نے ’’روزہ اور قرب الٰہی‘‘ کے موضوع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اللّٰہ تعالیٰ نے رمضان المبارک کے روزے ہمیں اس لیے عطا فرمائے ہیں تاکہ ہم متقی ہو جائیں اور اللہ تعالی کا قرب حاصل کر سکیں۔

فیصل آباد میں ’’ انفاق فی سبیل اللہ‘‘ کے موضوع پر گفتگو کی گئی۔ خواتین کو انفاق فی سبیل اللہ کی اہمیت سے آگاہ کرتے ہوئے سکالر نے کہا کہ معاشرے کے ضرورت مند اور محتاج لوگوں کی مدد اللہ رب العزت کی رضا حاصل کرنے کا ذریعہ ہے۔

اٹک میں سعدیہ شیراز کے خطاب کا موضوع ’’روزہ ،صبر اور قرب الٰہی‘‘ تھا۔ گوجرانوالہ میں انعم وقاص قادری نے ”فکر آخرت“ کے موضوع پر خطاب کیا۔ لودھراں میں ’’عقیدہ ختم نبوت‘‘ کے موضوع پر خطاب کیا گیا۔

Duroos Irfan ul Quran 2024

Duroos Irfan ul Quran 2024

Duroos Irfan ul Quran 2024

Duroos Irfan ul Quran 2024

Duroos Irfan ul Quran 2024

Duroos Irfan ul Quran 2024

Duroos Irfan ul Quran 2024

Duroos Irfan ul Quran 2024

Duroos Irfan ul Quran 2024

Duroos Irfan ul Quran 2024

تبصرہ