سندھ: منہاج القرآن ویمن لیگ کے مرکزی وفد کا دس روزہ وزٹ کا پانچواں اور چھٹا روز

Sindh Visit MWL

منہاج القرآن ویمن لیگ کے دو رکنی مرکزی وفد کا سندھ زون کا دس روزہ وزٹ، وفد میں زونل ناظمہ سندھ محترمہ صائمہ نور اور قرآن سکالر سیدہ نمرہ بتول شامل ہیں۔ دورے کے پانچویں روز وفد نے ضلع نواب شاہ کی تحصیل ایسر پورہ میں دو جگہ میٹنگز منعقد کی۔

محترمہ صائمہ نور اور محترمہ سیدہ نمرا گیلانی نے ضلع نواب شاہ کی تحصیل ایسر پورہ میں صدر محترمہ عظمیٰ زیدی کے گھر درس قرآن اور حلقہ دورود کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر صدر ویمن لیگ ضلع نواب شاہ ڈاکٹر نگہت حسن بھی موجود تھی۔ محترمہ صائمہ نور نے گفتگو کرتے ہوئے شرکاء خواتین کو دورود پاک کی فضیلت بتاتے ہوئے، ان کو اپنے گھروں میں حلقات دورود و فکر قائم کرنے کی تلقین کی۔ مراکز علم کی ضرورت و اہمیت بتاتے ہوئے اپنے گھروں میں دینی علوم کو سیکھنے کو ناگزیر قرار دیا۔ بعد ازاں اسلامک لرننگ کورس کے بارے میں بھی بریفننگ دی گئی۔

منہاج القرآن ویمن لیگ کےدو رکنی وفد زونل ناظمہ سندھ محترمہ صائمہ نور اور محترمہ سیدہ نمرا گیلانی نے منہاج القرآن ویمن لیگ ایسر پورہ میں محترمہ فہمیدہ صاحبہ کے گھر مراکز علم کی افتتاحی تقریب انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر محترمہ عظمی زیدی صدر ایسر پورہ، کوآڈینٹر سندھ سائرہ ثناءاللہ ،پی ٹی آئی کی ڈویژنل جوائنٹ سیکرٹری محترمہ کنول نے شرکت کی اور انہیں بطور منہاج القرآن ویمن لیگ کی ناظمہ دعوت کی ذمہ داری دی گئی۔

دورے کے چھٹے روز وفد نے ضلع نواب شاہ کی تحصیل سکرنڈ سندھڑی چوک، فارسی باغ اور منو آباد میں میٹنگز منعقد کی۔

محترمہ صائمہ نور اور قرآن سکالر محترمہ سیدہ نمرہ گیلانی نے صدر ویمن لیگ ضلع نواب شاہ ڈاکٹر نگہت حسن کی معاونت سے تحصیل سکرنڈ سندھڑی چوک میں محترمہ سلمیٰ کے گھر درسِ قرآن منعقد ہوا۔ اس موقع پر صدر ویمن لیگ ضلع نواب شاہ محترمہ ڈاکٹر نگہت حسن صاحبہ موجود تھیں۔

محترمہ صائمہ نور نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قرآن مجید کے ساتھ اپنے ٹوٹے تعلق کو بحال کرنے کے اشد ضرورت ہے۔ جس کے لئے منہاج القرآن ویمن لیگ عرفان القرآن کورسز اور اسلامک لرننگ کورسز کے پروجیکٹس فراہم کرنے میں مصروف عمل ہے۔ بعد ازاں محترمہ صائمہ نور صاحبہ نے منہاج القرآن کا مکمل تعارف دیتے ہوئے شرکاء خواتین کو منہاج القرآن کا حصہ بننے کی دعوت دی، اور تنظیم سازی بھی گئی۔

منہاج القرآن ویمن لیگ کےدو رکنی وفد زونل ناظمہ سندھ محترمہ صائمہ نور، محترمہ سیدہ نمرا گیلانی نے منہاج القرآن ویمن لیگ فارسی باغ کی ایگرز ڈائریکٹر محترمہ زینت کے گھر مراکز علم کی افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر محترمہ صائمہ نور مرکزی زونل ناظمہ سندھ نے علم کے فروغ میں خواتین کے کردار پر گفتگو کی۔

منہاج القرآن ویمن لیگ کے دو رکنی وفد زونل ناظمہ سندھ محترمہ صائمہ نور اور محترمہ سیدہ نمرا گیلانی نے ضلع نواب شاہ کی تحصیل فارسی باغ میں صدر منہاج القرآن ویمن لیگ فارسی باغ محترمہ سیرت النساء کے گھر میں درس قرآن کا انعقاد کیا گیا۔

نشست کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا۔ درس قرآن بعنوان " وَّ دَاعِیًا اِلَی اللّٰہِ بِاِذۡنِہٖ وَ سِرَاجًا مُّنِیۡرًا ﴿۴۶﴾‏اور اس کے اِذن سے اللہ کی طرف دعوت دینے والا اور منوّر کرنے والا آفتاب (بنا کر بھیجا ہے)۔‏ (الْأَحْزَاب‏ -46) کی روشنی میں حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی آمد کا مقصد بیان کرتے ہوئے دین کی احیاء و اقامت میں جماعت کے قیام اور کردار پر روشنی ڈالی۔ خواتین میں جذبہ خدمت دین کو اجاگر کرنے کے لیے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے نور نبوت سے فیضیاب ہوئے والی امہات المومنین کے اسوہ کو اپنانے پر زور یا۔اس درس قرآن کے نتیجے میں حلقہ درود کا قیام عمل میں لایا گیا۔

منہاج القرآن ویمن لیگ کی زونل ناظمہ سندھ محترمہ صائمہ نور صاحبہ نے ضلع نواب شاہ کی تحصیل منو آباد منہاج القرآن ویمن لیگ آفس میں ضلع اور تحصیلات کی تمام ذمہ داران کے ساتھ میٹنگ کی۔ جس میں ورکنگ پلان ڈسکس کیا گیا، اور آئندہ ورکنگ کا لائحہ عمل بھی طے کیا گیا۔ محترمہ صائمہ نور نے اسلامک لرننگ کورس کے حوالے سے بریفننگ دی، اور جلد ہی ضلع نواب شاہ کی مختلف مقامات پر اسلامک لرننگ کورس کروانے کا لائحہ عمل بھی تیار کیا گیا۔

اس موقع پر صدر ویمن لیگ نواب شاہ ڈاکٹر نگہت حسن کی انتھک محنت اور کاوشوں کو سراہتے ہوئے ان کو تحفہ دیا گیا۔

Sindh Visit MWL

Sindh Visit MWL

Sindh Visit MWL

Sindh Visit MWL

Sindh Visit MWL

Sindh Visit MWL

تبصرہ