صدر منہاج القرآن ویمن لیگ انٹرنیشنل، محترمہ ڈاکٹر غزالہ حسن قادری کی زیرِ صدارت، منہاج القرآن ویمن لیگ پاکستان کے زیراہتمام تنظیمی و تربیتی کنونشن 2025 کی تیاری کے سلسلے میں ایک اہم میٹنگ منعقد ہوئی۔ اس اجلاس میں مرکزی ٹیم کی ذمہ داران نے شرکت کی۔
محترمہ لبنیٰ مشتاق نے میٹنگ میں منہاج القرآن ویمن لیگ کے تنظیمی ڈھانچے پر تفصیلی بریفنگ دی اور تنظیمی استحکام کے حوالے سے جامع گفتگو کی۔ انہوں نے ورکنگ پلان کے مقاصد، اہداف اور لائحہ عمل پر روشنی ڈالی۔
اس موقع پر تمام ڈیپارٹمنٹس کی ڈائریکٹرز نے فیلڈ میں رواں سال انجام دی جانے والی سرگرمیوں کا جامع پلان پیش کیا۔
اجلاس میں شرکت کرنے والوں میں محترمہ ارشاد اقبال اعوان، لبنیٰ مشتاق، صائمہ نور، عائشہ شبیر، کلثوم قمر، حافظہ سحر عنبرین، حرا دلبر اعوان، نورین علوی، اقراء مبین اور دیگر مرکزی ذمہ داران شامل تھیں۔
تبصرہ