آنلائن تنظیمی میٹنگ: سنٹرل پنجاب بی، سندھ زون

Online Meeting of MWL Central Punjab B and Sindh Zone

منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیرِاہتمام سنٹرل پنجاب بی اور سندھ زون کے ساتھ ایک آن لائن میٹنگ کا انعقاد کیا گیا، جس کا عنوان "تنظیمی استحکام اور دعوتی سرگرمیوں کا فروغ" تھا۔ اس اجلاس میں دونوں زونز کی ذمے داران نے بھرپور شرکت کی۔

محترمہ صائمہ نور (ممبر کوارڈینیشن کونسل – MWL) نے اجلاس میں 2025 تا 2026 ورکنگ پلان کی ترجیحات پر روشنی ڈالی۔ اُنہوں نے تنظیمی استحکام، مرکزِ علم کے قیام، اور اس کے جال کو مؤثر انداز میں پھیلانے کے منصوبے پر تفصیلی رہنمائی فراہم کی، نیز آئندہ اہداف کو بھی واضح کیا۔

محترم رفیق نجم (ناظمِ اعلیٰ تنظیمات) نے کام کو نتیجہ خیز بنانے کے رہنما اصول بیان کیے اور اس کے ساتھ ساتھ انہوں نے منہاج القرآن ویمن لیگ کو چرمہائے قربانی میں بھرپور حصہ ڈالنے کی بھی ترغیب دی، تاکہ فلاحی اور تنظیمی سرگرمیوں میں مزید وسعت لائی جا سکے۔

تبصرہ