منہاج القرآن ویمن لیگ سنٹرل پنجاب اے اور کراچی زون کی تنظیمی و تربیتی بہتری کے لیے محترمہ لبنیٰ مشتاق (ہیڈ کوارڈینیشن کونسل MWL) کی زیرنگرانی سیشن منعقد کیا گیا، جس میں دونوں زونز کی تنظیمی عہدیداران نے بھرپور شرکت کی۔
سیشن کا آغاز تلاوتِ قرآنِ پاک اور نعتِ رسولِ مقبول ﷺ سے ہوا۔ اس موقع پر نائب ناظمِ اعلیٰ تنظیمات محترم انجینئر رفیق نجم صاحب نے "مستحکم تنظیم" کے موضوع پر گفتگو فرمائی۔ انہوں نے تنظیمی استحکام، نظم و ضبط، اہداف کے تعین، اور کارکنان کی فکری و عملی تربیت کے اہم نکات بیان کیے۔ ان کی گفتگو نے شرکاء کو متحرک اور فعال کردار ادا کرنے کی ترغیب دی۔ تمام عہدیداران نے نہایت دلچسپی سے گفتگو سنی اور مفید نکات کو نوٹ کیا۔
سیشن میں محترمہ صائمہ نور (ممبر کوآرڈینیشن کونسل، منہاج القرآن ویمن لیگ) حافظہ سحر عنبرین (زونل ناظمہ کشمیر)، محترمہ حرا دلبر (زونل ناظمہ، سنٹرل پنجاب بی)، حترمہ نصرت (زونل نگران، کراچی) نے شرکت کی۔ سیشن کے اختتام پر محترمہ حافظہ سحر عنبرین نے روح پرور دعا کروائی۔
تبصرہ