منہاج القرآن ویمن لیگ جڑانوالہ کے زیراہتمام تربیتی پروگرامز کا انعقاد

Training program organized by MWL Jaranwala

منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیراہتمام سٹی جڑانوالہ اور تحصیل بچیانہ میں "ڈپلومہ ان قرآن سٹڈیز" کے تحت دو تربیتی پروگرامز منعقد کیے گئے، جن میں سینکڑوں خواتین نے جوش و خروش سے شرکت کی۔

یہ پروگرامز خواتین کی دینی، فکری اور تنظیمی تربیت کے سلسلے کی ایک اہم کڑی تھے۔ ان میں مرکزی ویمن لیگ کی نمائندہ ٹیم، محترمہ صائمہ نور (ممبر کوآرڈینیشن کونسل، منہاج القرآن ویمن لیگ) اور محترمہ فاطمہ صادق نے خصوصی شرکت کی۔

محترمہ صائمہ نور نے خطاب کرتے ہوئے تحریک منہاج القرآن اور منہاج القرآن ویمن لیگ کا تفصیلی تعارف پیش کیا۔ انہوں نے خواتین کو اس پیغام سے وابستہ ہونے کی ضرورت اور اہمیت پر زور دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ خدمتِ دین، باقاعدہ تحریکی نظم، اور خواتین کی فکری و عملی تربیت آج کے دور کی اہم ترین ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ تحریک منہاج القرآن کی صحبت اللہ تعالیٰ کی ایک عظیم نعمت ہے جو انسان کی کردار سازی، شعور اور دعوت دین کے عمل کو مؤثر بناتی ہے۔

محترمہ فاطمہ صادق نے بھی تنظیمی پہلوؤں اور مقامی سطح پر خواتین کے کردار پر روشنی ڈالی۔ ان کا کہنا تھا کہ معاشرتی اصلاح میں خواتین کا کردار بنیاد کی حیثیت رکھتا ہے، اور منہاج القرآن ویمن لیگ اس شعور کو بیدار کرنے کے لیے جدوجہد کر رہی ہے۔

پروگرام کے اختتام پر خواتین شرکاء نے نہ صرف اپنی مثبت آراء کا اظہار کیا بلکہ اس عزم کا اعادہ بھی کیا کہ وہ منہاج القرآن ویمن لیگ کے پیغام کو اپنے اپنے علاقوں میں عام کریں گی اور تنظیمی سرگرمیوں میں بھرپور کردار ادا کریں گی۔

Training program organized by MWL Jaranwala

Training program organized by MWL Jaranwala

تبصرہ