گھروں کو مرکزِ علم بنا کر مصطفوی معاشرے کی بنیاد رکھی جائے: چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن
منہاج ویمن لیگ کی ٹریننگ ورکشاپ سے خرم نواز گنڈا پور، انجینئر رفیق نجم، غلام مرتضی علوی اوع لبنیٰ مشتاق کا خطاب
لاہور (13جولائی 2025) منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیراہتمام ٹریننگ آف ٹرینرز (TOT) شمالی پنجاب اور اسلام آباد زونز کی نمائندہ خواتین کے لیے مرکزی سیکرٹریٹ لاہور میں تربیتی نشست کا انعقاد کیا گیا، جس سے چیئرمین سپریم کونسل پروفیسر ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے آڈیو لنک کے ذریعے خصوصی خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ گھروں کو مرکزِ علم بنا کر مصطفوی معاشرے کی بنیاد رکھی جائے اور خواتین ملک بھر میں 25ہزارمراکز علم قائم کرنے کی تحریک کا حصہ بنیں۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری ترقی بذریعہ تعلیم و تربیت کا ویژن رکھتے ہیں۔ انہوں نے معلّم کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ”معلم وہی ہے جو خود سیکھے اور دوسروں کو سکھائے۔ جو شخص یہ سمجھے کہ اُسے سب کچھ آتا ہے، وہ دراصل سب سے بڑا جاہل اورمتکبر ہے۔ اصل سیکھنے والا وہی ہے جو اپنی لاعلمی کا اعتراف کرے۔“
ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے کہا کہ شیخ الاسلام نے عمر بھر کتاب اور مطالعہ سے محبت کی اور وہ آج بھی ایک طالب علم کی طرح مطالعہ کرتے ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ میں آج بھی سیکھ رہا ہوں اور سکھا رہا ہوں۔ یہ عاجزی اور انکساری اس شخصیت کی ہے جس نے 700 سے زائد کتب کا تحفہ اُمت کو دیا۔ ان کی 300سے زائد کتب طباعت کے مراحل میں ہیں۔ علم ایک مسلسل جاری رہنے والا عمل ہیانہوں نے مزید کہا کہ ''منہاج القرآن ملک بھر میں 25 ہزار مراکزِ علم قائم کر رہی ہے تاکہ ہر گھر کو علم، امن، تربیت اور مصطفوی فکر کا مرکز بنایا جا سکے۔ گھروں کو مرکز علم بنانے سے ہی معاشرتی بگاڑ کا خاتمہ اور اصلاح کا عمل شروع ہوگا۔ پہلے فرد اور گھر کی اصلاح لازم ہے، کیونکہ معاشرہ انفرادی اصلاح سے ہی بنتا ہے۔
خطاب کے آخر میں انہوں نے کہا: ''اس دور کی سب سے بڑی نعمت منہاج القرآن ہے۔ کیونکہ فی زمانہ منہاج القرآن قرآن و سنت کی خدمت کی سب سے بڑی تحریک ہے۔ خواتین معاشرے کی تشکیل میں اہم کردار ادا کریں، اور علم و شعور کی بیداری کو قومی تحریک میں بدل دیں تقریب سے ناظم اعلی منہاج القران انٹرنیشنل خرم نواز گنڈا پور، نائب ناظم اعلی تنظیمات انجینئر محمد رفیق نجم، نائب ناظم اعلی تربیت غلام مرتضی علوی، ممبر آف کوارڈینیشن کمیٹی مسز ارشاد اقبال، ممبر آف کوارڈینیشن کمیٹی صائمہ نور، ڈائریکٹر دعوت و تربیت حافظہ سحر عنبرین، ڈائریکٹر سوشل میڈیا عبدالستار منہاجین نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا اور پروگرام میں نائب ناظمین اعلی بریگڈیئر عمر حیات، نوراللہ صدیقی، پاکستان عوامی تحریک کے سردار عمر دراز خان اور منہاج ویمن لیگ کی لبنی مشتاق، عائشہ بطول کلثوم کمر،حناء فاطمہ، رابعہ شفق، اور شمالی پنجاب اور اسلام آباد سے آئی ہوئی خواتین نے بھر پور شرکت کی۔
تبصرہ