منہاج القرآن ویمن لیگ کڑیانوالہ گجرات کے زیراہتمام عظمتِ سیدہ زینب سلام اللہ علیہا کانفرنس

Syeda Zainab Conference by MWL Karianwala Gujrat

منہاج القرآن ویمن لیگ کڑیانوالہ (گجرات) کے زیراہتمام عظمتِ سیدہ زینب سلام اللہ علیہا کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے لیے ایک روحانی اور بامقصد ’’سیدہ زینبؑ کانفرنس‘‘ کا انعقاد کیا گیا۔ کانفرنس کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک اور نعتِ رسولِ مقبول ﷺ سے ہوا، جس نے شرکاء کے دلوں کو منور کر دیا اور محفل کو روحانیت سے بھر دیا۔

ڈائریکٹر نظامت دعوت و تربیت منہاج القرآن ویمن لیگ حافظہ سحر عنبرین نے موضوع "معرکۂ کربلا سے مثالی معاشرہ، مثالی گھرانہ، مثالی ماں کے لیے پیغام" پر مدلل اور بصیرت افروز گفتگو کی۔ آپ نے اپنے خطاب میں سیدہ زینب سلام اللہ علیہا کی عظیم قربانیوں، صبر، استقامت، حق گوئی اور جراتِ اظہار جیسے نمایاں پہلوؤں کو اُجاگر کرتے ہوئے بتایا کہ کس طرح سیدہ زینب سلام اللہ علیہا نے معرکہ کربلا کے بعد کردار کے ذریعے پیغامِ حق کو زندہ رکھا اور ہمیں ایک مثالی معاشرے کی تشکیل کے لیے عملی رہنمائی عطا کی۔

یہ کانفرنس خواتین کے لیے نہ صرف علمی و فکری روشنی کا ذریعہ بنی بلکہ انہیں اپنے کردار، معاشرت اور قیادت کو سیدہ زینب سلام اللہ علیہا کے نقشِ قدم پر استوار کرنے کا پیغام بھی دیا گیا۔

Syeda Zainab Conference by MWL Karianwala Gujrat

Syeda Zainab Conference by MWL Karianwala Gujrat

Syeda Zainab Conference by MWL Karianwala Gujrat

تبصرہ